Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی عوام اپنی حکومت کے دھوکے میں نہ آئیں، روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بائیڈن انتظامیہ پر دروغگوئی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو امریکہ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک امریکی تیل کی ضرورت کا صرف تین فیصد پورا کرتا ہے، لہذا بائیڈن انتظامیہ اپنے عوام سے جھوٹ بول رہی ہے کہ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ روس کی وجہ سے ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ، ایندھن کی برآمدات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا ایک حصہ یوکرین کے راستے انجام پاتا ہے۔

صدرولادیمیر پوتین نے خبردار کیا کہ اگر مغربی ملکوں نے روسی کھاد لے جانے والے بحری جہازوں کو فنی خدمات کی فراہمی پر عائد پابندی ختم نہ کی تو پوری دنیا اس کے منفی نتائج سے متاثر ہوگی۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی ژیان نے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں سے بحران یوکرین کے حل میں کوئی مدد نہیں ملے گی، انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات سے دونوں ملکوں کو نقصان پہنچے گا اور بحران یوکرین کے سیاسی حل پراس کے منفی اثرات پڑیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے، روسی تیل، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے خود بھی اعتراف کیا کہ ہے اس فیصلے سے امریکی عوام کے روز مرہ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

ٹیگس