یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی: پوتین
Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
یوکرین پر روس کی فوجی کارروائی کے تیسرے ہفتے کے بیچ، روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہونے کی بات کہی ہے۔
پوتین نے بیلاروس کے اپنے ہم منصب الیکزنڈر لوکاشنکو سے جمعہ کو آن لائن میٹنگ میں بنا تفصیل کے بس اتنا کہا: ”کچھ مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں، ہمارے مذاکرات کاروں نے ہمیں رپورٹ دی ہے۔“
پوتین نے کہا کہ مذاکرات تقریبا روز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لوکاشنکو کو مذاکرات کے بارے میں مطلع رکھنے کی بھی بات کہی۔
پوتین کے اس بیان سے ایک دن پہلے ترکی کے آنتالیا شہر میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کے آمنے سامنے اجلاس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تھا۔