Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • یوکرینی لیب سے بایولوجیکل مادے کی چوری کے انجام کی بابت روس کا انتباہ

روس نے یوکرین کی لیب سے بایولوجیکل اسلحے بنانے میں استعمال ہونے والے مادے کی دہشتگردوں کے ہاتھوں چوری ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویسلی نبنزیا نے کہا کہ ماسکو بین الاقوامی برادری کو خبردار کر رہا ہے کہ دہشتگرد یوکرین کی لیب سے بایولوجیکل مادے چوری کر سکتے ہیں۔

ویسلی نبنزیا نے جمعہ کو سکورٹی کاؤنسل کے اجلاس میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان بایولوجیکل عناصر کے حقیقی خطرے پر توجہ دے جن کا مأخذ اس وقت یوکرین ہے۔

انہوں نے یورپ کو خبردار کیا کہ خطرناک بیماری کا سبب بننے والے عناصر یوکرین کی سرحدوں سے نکل کر پورے یورپ میں پھیل سکتے ہیں۔

روس کے مندوب نے کہا کہ امریکہ یوکرین میں اپنی مورد حمایت بایولوجیکل لیب کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ روس کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ کے ان لیبوں کی تحقیقات کی اجازت نہ دینے سے سازش کی بو آ رہی ہے۔

 

ٹیگس