مغربی یوکرین پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
مغربی یوکرین کےشہر لوویو کے مقامی حکام نے یاووریف فوجی اڈے پر روس کے میزائل حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع مغربی یوکرین کے شہر لوویو کے فوجی اڈے پر روس کے میزائل حملے میں کم سے کم پینتیس فوجی اور غیر ملکی جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مغربی یوکرین کے لوویو شہر کے مقامی عہدیداروں نے اس علاقے کی یاووریف فوجی اڈے پر آج ہونے والے روسی حملے میں مرنے والوں کی تعداد کم سے کم نو اور زخمیوں کی تعداد ستاون بتائی تھی۔
یوکرین کے وزیر دفاع اولکسی رزنیکوف نے بھی اس حملے سے پہلے یاووریف فوجی اڈے پر بیرونی فوجیوں کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا ۔ یاووریف فوجی اڈہ ، پولینڈ کی سرحد سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یورو نیوز نے لوویو شہر کے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کی اس کارروائی میں مرنے والوں کی تعداد پچھتر ہوگئی ہے۔
یاووریف فوجی اڈہ مغربی یوکرین میں واقع ہے اور جنگ شروع ہونے سے پہلے تک یہاں نیٹو کی فوجی مشقیں ہورہی تھیں۔
پولینڈ کی سرحد کے قریب ہونے والا یہ حملہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ روس نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ملک سے یوکرین میں پہنچنے والی فوجی امداد کے قافلے پر حملہ کیا جائے گا۔