Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • بائیڈن کا پوتین پر ایک اور لفظی حملہ، روس: ایٹمی مجرم کو باشن دینے کا حق نہیں!

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر اپنے روسی ہم منصب پر لفظی حملہ کرتے ہوئے انہیں قاتل ڈکٹیٹر سے تعبیر کیا جبکہ روس نے کہا ہے کہ بایڈن کا بیان ناقابل معافی ہے۔

ارنا کے مطابق، جو بائیڈن نے جمعرات کو کیپیٹل ہل میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین ایک قاتل، تاناشاہ اور پوری طرح ٹھگ ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ پوتین نے یوکرینی عوام کے خلاف ایک غیر اخلاقی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کے روز بھی امریکی صدر نے اپنے روسی ہم منصب پوتین کے خلاف دعویٰ کرتے ہوئے انہیں جنگی مجرم کہا تھا جس پر سخت ردعمل ظاہرکیا۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے جعمرات کو بائیڈن کی رجز خوانی کو ناقابل بخشش اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو دنیا بھر میں متعدد تنازعات میں ملوث ہونے کی اپنی پرانی تاریخ کو دیکھتے ہوئے، روس کو لکچر دینے کا حق نہیں پہونچتا ۔

پسکوف نے اپنے بیان کی تائید میں امریکہ کی طرف سے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان پر مارے گئے دو ایٹمی بم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو روس کو لکچر دینے کا حق نہیں پہونچتا۔

جب سے روس نے یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کی ہے اس وقت سے روس اور مغربی ملکوں کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے اور امریکی عہدیدار روسی صدر پوتین کو اپنے لفظی حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ منجملہ سی ان ان کا کہنا ہے کہ جوبایڈن کے ذریعے روسی صدر کے سلسلے میں اس قسم کے سخت الفاظ کے استعمال سے پتہ چلتا ہے کہ اب روس کے سلسلے میں امریکی حکومت کی سابقہ پالیسی تبدیل ہو چکی ہے، کیوں کہ پہلے امریکی حکام روس کے سلسلے میں محتاط رویہ اپناتے تھے مگر اب ایسا نہیں رہا۔

 

ٹیگس