Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • عسکری قوت میں اضافے کے بارے میں چین کا جاپان کو انتباہ

چین نے جاپان کو خبردار کیا ہے کہ وہ بحران یوکرین کے بہانے اپنی عسکری طاقت کو بڑھانے سے باز رہے۔

سنگارپور سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے یہ انتباہ جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ یوکرین کے معاملے میں بیجنگ کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بعد، جاپان بھی روس کے خلاف امریکہ اور دیگر ملکوں کی پابندیوں کے عمل میں شامل ہوگیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپان کے بعض سیاسی قائدین، جنگ یوکرین کے بہانے اپنی عسکری قوت میں اضافے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپان کے جارحانہ ماضی کو دیکھتے ہوئے، اس کے ایشیائی پڑوسی ممالک ، ٹوکیو کی عسکری اور انٹیلی جنس سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگس