امریکی پولیس کے زانو کی زد میں اس بار ایک بچی، مچا ہنگامہ، ویڈیو وائرل+ ویڈیو
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی سے ہٹکر ایسا غیر انسانی کام انجام دیتا ہے جس کی پوری دنیا میں مذمت کی جا رہی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ پولیس افسر ایک 12 سالہ بچی کی گردن کو اپنے زانو سے دبائے ہوئے ہے۔
اس ویڈیو کو ویسکانسن کے اسکول منیجمینٹ نے نشر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار جو ڈیوٹی پر بھی نہیں ہے، 12 سالہ بچی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کر رہا ہے۔
اسوشیٹیڈ پریس کے مطابق ویسکانسن کے کنوشا اسکول کے حکام نے ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ایک پولیس افسر 12 سالہ بچی پر حملہ کرتا ہے اور بے دردی سے اسے اپنے زانو سے دبا دیتا ہے۔ یہ واقعہ، طلبہ اور طلبات کے درمیان کھانے کے دوران کسی معمولی سی بات کو لے کر ہونے والے ہلکے سے تنازع کے بعد رونما ہوا۔
مذکورہ لڑکی کے والد نے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے کیونکہ مذکورہ لڑکی کے خلاف غیر انسانی رویہ اپنایا۔