Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۱:۰۶ Asia/Tehran
  • یوکرین کی جنگ میں روس کے کتنے فوجی ہلاک ہوئے؟

یوکرین پر حملہ کرنے کے ایک مہینے کے بعد روس نے پہلی بار بتایا ہے کہ اس کے اب تک کتنے فوجی جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

روسی فوج نے جمعے کو اعلان کیا کہ یوکرین میں اب تک اس کے 1351 فوجی ہلاک جبکہ 3000 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو یوکرین سے نکالا ہے۔ در ایں اثنا روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کرنے کے لئے مغربی ممالک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

روس کے اعلی عہدیداروں نے روسی فوجیوں کی ہلاکت پر پہلا اپڈیٹ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس کے 3825 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ روس کی وزارت دفاع کے ایک اعلی عہدیدار میخائل میزینستیو نے بتایا کہ 419,736   شہریوں کو یوکرین سے بحفاظت روس لایا گیا ہے جس میں دونیسک اور لوہانسک کے بھی باشندے شامل ہیں۔

روسی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین سے نکالے گئے افراد میں 88 ہزار سے زائد بچے تھے جبکہ 9 ہزار غیر ملکی شہری بھی تھے۔

دوسری جانب یوکرین کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ یوکرین کے اب تک 14 ہزار فوجی ہلاک ہوئے جبکہ 16 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

در ایں اثنا اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 81 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 ہزار 707 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس