Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۳ Asia/Tehran
  •  روس یوکرین جنگ میں تیل کا کام کرتا امریکہ, اپنا ڈسٹرائر گڈانسک بندرگاہ بھیج دیا

نیٹو اتحادیوں کو اطمینان دلانے کے لئے امریکی ڈسٹرائر فارسٹ شرمین پولینڈ کی گڈانسک بندرگاہ میں داخل ہوگیا ہے۔

نیٹو کے رکن اسٹونیا، لٹویا اور لتھوانیا نے اس سے مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی بڑھانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد امریکہ نے اپنا ایک ڈسٹرائر خطے میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

یہ اقدامات ایسے عالم میں انجام پا رہے ہیں کہ روس نے بارہا اپنی سرحدوں کے نزدیک نیٹو کی توسیع اور مغرب کی جانب سے اپنی سیکورٹی تشویش کو نظرانداز کئے جانے پر تنقید کی ہے۔ٹی وی ان چینل کی رپورٹ کے مطابق فورسٹ شرمین بحری بیڑا مختلف قسم کے میزائلوں اور توپوں سے لیس ہے اور مارچ کے آخر تک پولینڈ میں تعینات رہے گا۔

امریکہ نے یہ بحری بیڑا ایسی حالت میں روانہ کیا ہے کہ یوکرین میں فوجی کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ماہرین، پولینڈ میں اس ڈسٹرائر کی موجودگی کو یوکرین میں روس کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے نیٹو کی صلاحیتوں اور امریکی فوج کی غیر معمولی موجودگی سمجھتے ہیں۔

ٹیگس