یوکرین کو 24 گھنٹے میں روس نے پہنچایا بہت زیادہ نقصان، سامنے آئی تفصیلات
روس نے گزشتہ روز یوکرین کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کی خبر دی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فوجی دستوں نے گزشتہ روز کے دوران یوکرین کے 19 ڈرون طیاروں اور 5 جنگی طیاروں کو سرنگوں کردیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے پیر کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ روز کے دوران اس کی فوجی دستوں نے یوکرین کی فوج کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ 19 ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یوکرین کے 5 جنگی طیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے جن میں چار جیٹ سوخوئی- سو-24 اور یک سوخوئی سو-27 شامل ہیں۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف کا کہنا ہے کہ روس کے ائیرڈیفنس سسٹم نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چرنیگوف علاقے کی فضائی حدود میں یوکرین کے چار جنگی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک جنگی طیارے کو دونیسک علاقے کے قریب مار گرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کی فوج نے خرسن علاقے سے فائر ہونے والے 5 راکٹوں کو تباہ کر دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کے آپریشن شروع ہونے سے لے کر اب تک روسی فوج نے یوکرین کے 303 ڈرون طیاروں، 1713 ٹینکوں، 170 میزائل لانچرز اور 1557 بکتربند گاڑیوں کو تباہ کر چکی ہے۔