Mar ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی کا پہلا مرحلہ سر، ڈونباس اگلا ہدف : روس

روس کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی فوجی کاروائی کے پہلے مرحلے کے مقاصد پورے ہو گئے اور اب روس مشرقی یوکرین میں ڈونباس علاقے کی آزادی پر توجہ دے گا۔

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے منگل کے روز ایک بیان میں یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کے مقاصد پورے ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی فوجی توانائی خاصی کم ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب روسی فوج مشرقی یوکرین میں ڈونباس کی آزادی کا مقصد حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ یوکرین کی فضائیہ عملی طور پر ختم ہو گئی ہے اور روسی فوجی کاروائی شروع ہونے کے بعد یوکرین کی بحریہ کا کوئی وجود ہی نہیں رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس کے مد نظر مقاصد کے حصول تک فوجی کاروائی جاری رہے گی۔ شویگو نے یوکرین کو خطرناک قسم کے فوجی ہتھیار بھیجنے کے مغربی فیصلے کی مذمت بھی کی۔ یوکرین جنگ کا ایک ماہ پورا ہو رہا ہے اور اب تک 25 ملکوں نے یوکرین کو فوجی ہتھیار فراہم کئے ہیں، مگر روسی فوج کی پیش قدمی جاری رہی جبکہ روس نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ وہ یوکرین پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

 

ٹیگس