خوفناک دھماکے سے تل ابیب لرز اٹھا
Apr ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب میں بہت ہی خطرناک دھماکہ ہوا ہے۔
شہاب خبر رساں ایجنسی نے اسرائیل کے ریڈیو کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دارالحکومت تل ابیب کے غوش دان علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ آج صبح بہت ہی خطرناک دھماکہ ہوا ہے۔ اس علاقے کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پہلے تو ہم نے خیال کیا کہ شاید زلزلہ ہے۔ یہ دھماکہ قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کے فوجیوں کے، قدس میں باب العامود اور مسجدالاقصی کے صحن میں روزہ دار فلسطینی مسلمانوں پر حملہ کے بعد ہوا۔
عبری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ رپورٹوں کے بر خلاف، غزہ پٹی سے غوش دان کے علاقے میں کسی بھی قسم کا میزائلی حملہ نہیں ہوا ہے۔