روس نے ویکیپیڈیا کے خلاف اعلان جنگ کر دیا
روس نے ویکیپیڈیا کو دھمکی دے دی۔
روس نے ویکیپیڈیا پر یوکرین میں روس کے آپریشن کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر یہ اطلاعات نہیں مٹائی گئیں تو ویکیپیڈیا پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے منگل کے روز ویکیپیڈیا پر یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے بارے میں غلط اطلاعات شائع کرنے کا الزام عائد کیا۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی ریڈیو کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ہم ویکیپیڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ یوکرین کی صورتحال کے بارے میں جو غلط اطلاعات شائع کی ہیں انہیں مٹا دے۔
روس نے ویکیپیڈیا پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرین میں "خصوصی آپریشن" کے ساتھ ساتھ روسی فوج کی کارروائیوں کے بارے میں غلط معلومات فراہم کر رہا ہے۔
روسی قانون کے مطابق کوئی انٹرنیٹ ذریعہ جو درخواست پر غیر قانونی معلومات کو نہیں مٹاتا، اسے 4 ملین روبل یعنی 48120 ڈالر تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔