Apr ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ نے روسی بینک کے اثاثے منجمد کردیئے

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے بہانے برطانیہ نے روس کے سب سے بڑے بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے تعاون سے روس کے ایسبر بینک اور ماسکو کریڈٹ بینک کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، سن دوہزار بائیس کے آخرتک روس سے تیل اور کوئلے کی درآمدات بھی مکمل طور پر بند کرنے کے علاوہ سات روسی تاجروں کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سب سے بڑے روسی بینک کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکہ نے روسی صدر اور وزیر خارجہ کے اہل خانہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 کینیڈا میں تعینات روسی سفیراولک استفانوف کو دفتر خارجہ طلب کرکے، جنگ یوکرین اور اس چیز کے بارے میں احتجاج کیا گیا ہے جس کا امریکہ اور مغربی ممالک بوچا شہر میں عام شہریوں کا قتل قرار دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس