Apr ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • یوکرین میں روس کے حملے سے تیل کے گودام تباہ

روس نے یوکرین میں فوجی چھاونی پر میزائیل سے حملہ کیا جس میں تیل کے متعدد گودام تباہ ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین میں فوجی چھاونی پر کیلیبر کروز میزائیل سے حملے کی ویڈیو جاری کی۔

اسوشیئیٹڈ پریس کے مطابق، روسی وزارت دفا‏ع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے یوکرین میں تیل کے ذخیرے کے چار گودام کے اس حملے میں تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔ کوناشنکوف نے مزید کہا کہ یوکرین کے بنیادی ڈھانچوں کے خلاف روسی فوج کے حملے جاری ہیں۔

گزشتہ شب یوکرین کے میکولائیف، زاپروژا، خارکیف اور ژاگوئف میں تیل کے ذخیرہ کے چار گودام ہوا اور سمندر نے فائر ہونے والے میزائلوں سے تباہ ہو گئے۔ ان اڈوں سے خارکیف، میکولائیف اور دونباس کے اطراف میں یوکرینی فوج کے سازوسامان کے لئے ضروری تیل مہیا ہوتا  تھا۔ 

یوکرین میں جنگ کا آج چالیسواں دن ہے۔ 24 فروری کو روسی فوج نے یوکرین کے خلاف فوجی کاروائی شروع کی۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن، جنگ نہیں بلکہ یہ عالمی جنگ کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔

 

 

ٹیگس