Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • روس کے خلاف  میڈیا وار کے لئے ایک ارب ڈالر ہوئے خرچ

روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ماسکو کے خلاف پروپیگیںڈا وار اور جعلی خبریں شائع کرنے کے لئے 1 ارب ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے انٹرنیٹ کے سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ یکاترینا میزولینا کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو جب سے روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا تب سے لے کر اب تک 1 ارب ڈالر خرچ کرکے 5.4 ملین جعلی خبر اور اطلاعات منتشر کئے گئے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی حکومتوں نے روس کے خلاف کمپین شروع کیا تھا جس کا خرچہ 24 فروری سے 12 اپریل تک تقریبا 1 ارب ڈالر تک ہو گیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ مغربی حکومتوں نے روس کے خلاف جعلی خبریں شائع کرنے کے لئے روزانہ 21 ملین ڈالر یعنی دو ارب روبل سے زیادہ خرچ کیا۔

روس کے انٹرنیٹ ادارے کے سربراہ نے کسی خاص ملک کی جانب اشارہ نہیں کیا لیکن روسی حکام نے بارہا مغربی حکام اور میڈیا پر روس کے بارے میں جعلی اور چھوٹی خبریں شائع کرنے الزام عائد کیا ہے۔

کچھ مغربی ذرائع نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریش کے آغاز سے ہی ایک بڑا بجٹ یوکرین کے بارے میں خبریں شائع کرنے سے مخصوص کر دیا ہے جس میں برطانیہ کے سرکاری چینل بی بی سی کا نام بھی لیا جا سکتا ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے بی بی سی کا بجٹ بڑھا دیا ہے۔

ٹیگس