Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • روس کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانے بنانے پر تاکید کی ہے

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس ملک کی فوج یوکرین میں صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے منگل کو اس بات پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا ملک یوکرینی فوجیوں اور انتہاپسندوں کے ہاتھوں انجام پانے والے جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے۔ 

لاوروف نے یوکرین کے حالات کے سلسلے میں مغربی ممالک کی تحقیقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ تحقیقات کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گی۔

روس کے وزیر خارجہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یوکرین نیٹو کے فوجی اڈے میں تبدیل ہوگیا ہے کہا کہ یوکرین کی فوج نے جب مشرقی یورپ کی جانب توسیع کی تو گویا اپنے معاہدے کو توڑ دیا۔ 

لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کے صدر زیلنسکی کو روس کے خلاف ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ 

درایں اثنا رائٹرز نے یوکرین کے صدر کے دفتر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشرقی یوکرین پر بڑے پیمانے پر روس کے حملوں کے ساتھ ہی جنگ کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس