Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کی یوکرین میں 4 روزہ جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ نے یوکرین میں 4 دن کی جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے آرتھوڈوکس عیسائیوں کے مقدس ہفتے کے موقع پر یوکرین میں چار دن کے لئے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ اینٹونیو گوٹیرس نے منگل کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو میں جمعرات سے اتوار 24 اپریل تک انسانی بنیادوں پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یوکرین کے لئے عید پاک کے انعقاد کی درخواست سے انسانی راہداری کے کھلنے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

انہوں نے کہا انسانی بنیاد پر جنگ بندی سے عام لوگوں کے جنگ زدہ علاقے سے انخلا اور ماریوپل، خرسون، دونتسک اور لوہانسک سمیت تباہ ہوئے علاقوں میں لوگوں کو انسانی امداد پہونچانے کا موقع فراہم ہوگا۔  

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ ادارہ ان علاقوں میں چار دن کی جنگ بندی کے دوران انسانی امداد پہونچانے کے لئے تیار ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کے انسانی معاملوں میں نائب اور ہنگامی صورت حال میں مدد پہونچانے کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتس ماسکو-کی یف کے مابین مذاکرات کے لئے ترکی کا دورہ کرنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ روس-یوکرین کے مابین جنگ کے آغاز سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان کئی دور کے مذاکرت مختلف سطح پر منعقد ہو چکے ہیں، لیکن تاحال ان مذاکرات کے نتیجے میں مکمل جنگ بندی نہیں ہو سکی۔ یہاں تک کہ ترکی میں یوکرین-روس کے وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات میں بھی خاطرخواہ پیشرفت نہیں ہوئی۔

ٹیگس