Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • یوکرین ہماری تجاویز کا جواب نہیں دے رہا، ترجمان روسی صدر

روسی صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماسکو اپنی پیش کردہ تجاویز پر یوکرین کے جواب کا منتظر ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایوان صدر کے ترجمان دی متری پسکوف کا کہنا تھا کہ روسی وفد نے مذاکرات کے دوران تازہ تجاویز یوکرینی وفد کو پیش کی تھیں، تاہم کیف ان تجاویز سے لا علمی کا اظہار کر رہا ہے۔

 کہا جارہا ہے کہ روس نے، یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جزیرہ نمائے کریمہ اور دونوں خود ساختہ جمہوریاؤں، لوہانسک اور دونیتسک کی خود مختاری کو تسلیم کرلے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے آغاز سے اب تک امن مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں تاہم ان کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا ہے اور دونوں ممالک ہمہ گیر جنگ بندی کے کسی سمجھوتے پر متفق نہیں ہوسکے ہیں۔

ٹیگس