Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی دہشتگردی کے اڈے التاجی پر ایک بار پھر راکٹوں سے حملہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب واقع امریکہ سے وابستہ فوجی اڈے التاجی کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

شفق نیوزکی رپورٹ کے مطابق، پیر کی رات التاجی فوجی اڈے پر راعدیہ کے علاقے سے 2 راکٹ داغے گئے جو امریکہ کی دہشتگردی کے اس اڈے کے قریب گرے ۔ تاہم ابھی تک عراق کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی طرف سے اس حملے کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2020 میں بھی التاجی میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 امریکی دہشتگرد اور ایک برطانوی فوجی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد امریکی دہشتگردوں نے اگلے ہی روز عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی  کے مراکز پر بم گرائے تھے جس میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

 

 

ٹیگس