Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • یوکرین سے 24 گھنٹوں میں 57 ہزار یوکرینی باشندوں کا انخلا

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ یوکرین سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار یوکرینی باشندوں کا انخلا ہوا ہے۔

یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کی وجہ سے یوکرینی عوام اس ملک سے نکل رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 57 ہزار یوکرینی باشندوں کا انخلا ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 24 فروری سے یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز سے 28 اپریل تک 54 لاکھ 29 ہزار 739 یوکرینی باشندے پہلے ہی ملک چھوڑچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 18 سے 60 سال تک کے عمر کے یوکرینی مردوں کو جنگ میں ان کی ضرورت کے پیش نظر، ملک سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ٹیگس