امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے یوکرین کو اسلحے کی فراہمی
امریکی دفاعی صنعتوں کی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ یہ کمپنی یوکرین کی ہنگامی صورت حال کی بنا پر ٹینک شکن میزائل کی پیداوار بڑھا رہی ہے۔
امریکی دفاعی صنعتوں کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جیمز ٹائسلٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹینک شکن میزائیلوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے اسے پنٹاگون سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سسٹم میں سرمایہ کاری کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے اور ٹینک شکن میزائل سسٹم یوکرین کی کامیابی میں بہت مددگار ثابت ہو گا۔
بائیس اپریل کو پینٹاگون نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ، یوکرین کی اب تک تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کی مدد کر چکی ہے اور اب تک یوکرین کو ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ٹینک شکن میزائل سسٹم فراہم کئے جا چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکی دفاعی صنعتوں کی لاکھیڈ مارٹین کمپنی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی ہے جو مختلف کمپنیوں سے ملکر سن انیس سو پچانوے میں قائم ہوئی ہے۔