Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • روسی سرحدی علاقے پر یوکرین کا فضائی حملہ

مغربی روس میں واقع صوبے بریانسک کے گورنر جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرینی سرحد سے ملے روس کے اس صوبے کے ایک دیہی علاقے پر یوکرینی فضائیہ نے حملہ کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی روس میں صوبے بریانسک کے گورنر  الیگزنڈر بوگوماز نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ یوکرین کا جنگی طیارہ روسی سرحدوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا جس پر روسی فوج نے جوابی کارروائی کی تاہم یوکرین کا یہ جنگی طیارہ ژچا قصبے پر دو میزائل داغنے میں کامیاب ہو رہا۔ بتایا گیا ہے کہ یوکرین کے اس حملے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر ان میزائل دھماکوں سے آئل ٹرمنل کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ 

چودہ اپریل سے روسی صوبوں پر یوکرین کے حملے تیز ہو گئے ہیں اور یوکرینی فوج زیادہ تر آئل ریفائنریوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کے حملے جاری رہنے کی صورت میں، کی ایف میں کنٹرول مراکز اور ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ٹیگس