May ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اور یورپی ممالک اپنے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین کر رہے ہیں: روسی اسپیکر

روسی پارلمینٹ دوما کے اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کو اسلحہ کی سپلائی یوکرین کی جھڑپوں میں شدت اور دنیا کو سانحے کی جانب دھکیلنے کا سبب بنے گی۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، دوما کے اسپیکر وچسلاؤ والودین کا کہنا تھا کہ یوکرین کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ممالک جنگ کے طول پکڑنے کے اصل ذمہ دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممالک یوکرین کی جنگ مزید طویل اور شعلہ ور کرکے ساری دنیا کو اس میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

روسی عہدیدار نے یورپی ملکوں کو خاص طور سے جرمنی کو خـبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی قوم کو مزید مشکلات میں پھنسانے سے گریز کرو۔

وچسلاؤ والودین نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ ممالک یوکرین کی جھڑپوں کے فریق بن گئے ہیں اور اسلحہ بھیج کر اپنے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے ، آئندہ پانچ  ماہ کے لیے، مزید تینتس ارب ڈالر کی امداد یوکرین بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ جس میں بیس ارب سے زیادہ کی امداد فوجی سازو سامان اور انٹیلی جینس کی فراہمی کے لیے ہوگی۔

ٹیگس