اسرائیل میں پھر فائرنگ کی خبر، کئي زخمی
خبررساں ذرائع نے بتایا کہ وسطی مقبوضہ فلسطین کے علاقے روش ہاعین میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، خبری ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقے "روش ہاعین" میں فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔
عرب- 48 نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ علاقے میں ایک ٹرین اسٹیشن کے قریب پیش آیا اور اس میں اب تک دو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
گزشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے قریب العاد علاقے میں ایک شہادت پسندانہ کارروائی میں تین صیہونی مارے گئے تھے۔
یہ کارروائی دو نوجوان فلسطینیوں نے کی تھی اور صہیونی فورس انہیں گرفتار نہیں کر سکی تھی۔ اس کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ یہ کارروائی صیہونی حکومت اور اس کے سیکورٹی نظام کے لیے ایک مہلک دھچکا ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسجد الاقصیٰ کے دفاع میں فلسطینی عوام کی جدوجہد جاری رہے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ صیہونی، فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی قیمت ادا کریں گے۔
یہ کارروائی 700 سے زائد صیہونی آباد کاروں کے مسجد الاقصی پر حملے کے جواب میں کی گئی جو فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی برسی کے موقع پر اس مقدس مقام میں داخل ہوئے تھے۔