May ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۹ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے سلسلے میں امریکہ کو چین کا انتباہ

چین کے نائـب وزیر خارجہ نے تائیوان کے مسئلے پر بیجنگ کے خلاف واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کے سلسلے میں امریکہ کو سخت خبردار کیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ لی یو چنگ نے ورچوئل سیکورٹی اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اگر تائیوان کے مسئلے کو ہتھکنڈے کے طور پر استمعال کرنے کی کوشش کی تو واشنگٹن کو ناقابل تصور نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

انھوں نے کہا کہ چین بھی روس کی طرح امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں سے نہ صرف مرعوب نہیں ہوگا بلکہ جوابی اقدام بھی کرے گا۔ لی یوچنگ نے تائیوان پر ممکنہ چینی حملے کی صورت میں امریکہ کی جانب سے روس کی طرح پابندیاں عائد کئے جانے کی امریکی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کو متحد رہنا ہے اور وہ متحد رہے گا اور وہ کسی بھی قسم کی عائد کی جانے والی پابندیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہو گا ۔

امریکہ کی جوبائیڈں انتظامیہ نے بھی اقتدار میں آنے کے بعد چین کے سلسلے میں بیجنگ کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ٹرمپ حکومت کی پالیسیاں ہی اختیار کر رکھی ہیں ۔ بائیڈن نے حال ہی میں کئی سو ارب ڈالر کے امریکی فوجی بجٹ پر دستخط بھی کئے ہیں جس میں چین کا مقابلہ اور تائیوان کی حمایت کا بجٹ بھی شامل ہے۔

ٹیگس