May ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے کم سے کم 3 بلسٹک میزائیل فائر کئے جس سے ایک بار پھر جزیرہ نمائے کوریا اور پیسیفک علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی ذریعے نے بتایا کہ شمالی کوریا نے جمعرات کو 3 بلسٹک میزائیل فائر کئے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق، شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کے سونان علاقے سے قریب شام ساڑھے 6 بجے چھوٹی دوری کے 3 میزائیل فائر ہوئے، یہ وہی جگہ ہے جس کے بارے میں شمالی کوریا نے کہا تھا کہ اس نے 17 اور 24 مارچ کو اپنی سب سے بڑی انٹر کانٹیننٹل بلسٹک میزائیل فائر کئے تھے۔

یہ میزائیل قریب 90 کیلومیٹر کی اونچائی پر 360 کیلومیٹر تک اڑا اور اسکی رفتار آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تھی۔

جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی نے بھی میزائیل فائرنگ کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ میزائیل 350 کیلومیٹر تک 100 کیلومیٹر کی اونچائی تک اڑنے کے بعد جاپان کے سمندری علاقے میں گرے۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ایسے وقت میں جب یوکرین کے خلاف جنگ جاری ہے، سلسلہ وار میزائیل فائر ہونا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹوکیو نے بیجنگ میں اپنے سفارتخانے کے ذریعے شمالی کوریا کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔  

یہ اس سال شمالی کوریا کی طرف سے 16 واں میزائیل ٹیسٹ ہے اور یہ ٹیسٹ اس ملک میں کووڈ-19 کی پہلی وبا پھیلنے کے اعلان کے کچھ گھنٹے بعد ہوا ہے۔ شمالی کوریا نے اپنے یہاں کووڈ-19 کی سب سے شدید قومی ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس