May ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی امداد کے لئے اقوام متحدہ کا اعلان آمادگی

شمالی کوریا میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد اقوام متحدہ نے اس ملک کو امداد ارسال کرنے کے لئے اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے شمالی کوریا میں کورونا کے معاملات بڑھنے کے بعد اس ملک کو امداد ارسال کرنے کے لئے اپنی امادگی کا اعلان کیا ہے ۔

رواں مہینے میں جب سے شمالی کوریا میں کورونا کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے اب تک دو لاکھ اسّی ہزار آٹھ سو دس افراد اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ جمعے تک ستائیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے تھے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ملک میں تیز بخار میں مبتلا لوگ طبی مراکز سے رجوع کر رہے ہیں اور ان افراد کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون نے اسے ملک کے لئے بڑا المیہ قرار دیا ہے اور حکام کو کورونا کو ہر ممکن طریقے سے کنٹرول کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں اب تک کورونا ویکسین کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی اس ملک کو اب تک کورونا ویکسین کے سلسلے میں کوئی مدد فراہم کی گئی ہے۔ 

ٹیگس