سفید فام کی برتری پر مبنی افکار امریکی سماج میں ایک زہر ہے: بایڈن
صوبے نیویارک کے بوفیلو شہر میں ہوئی حالیہ فائرنگ کو امریکی صدر نے دہشتگردانہ ماہیت کا حامل قرار دیا ہے۔
جو بائیڈن نے صوبے نیویارک کے بوفیلو شہر میں ہوئی فائرنگ کو داخلی دہشتگردی سے تعبیر کیا۔
سنیچر کے روز بوفیلو شہر میں اشیاء خورد و نوش کی ایک سپر مارکٹ میں فائرنگ کی واردات میں 10 افراد مارے گئے اور 3 دیگر زخمی ہوئے۔
صوبے نیویارک کی پولیس نے کہا تھا کہ اس واردات کو انجام دینے والا ایک 18 سال کا جوان تھا جو اس شہر کا شہری نہیں تھا لیکن نسل پرستانہ افکار کا حامل تھا۔
ارنا کے مطابق، بایڈن نے منگل کے روز بوفیلو شہر کے دورے پر کہا کہ جو کچھ اس شہر میں رونما ہوا وہ داخلی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفید فام کی برتری پر منبی افکار ایک زہر ہے جو امریکی سیاست میں سرایت کر چکا ہے۔
امریکی معاشرے میں غیر سفید فام معاشرے بالخصوص افریقی نژاد کے خلاف تشدد کئی دہائیوں سے جاری ہے اور اس ملک کے صدر سمیت کوئی بھی اعلی عہدیدار اسے ختم کرنے میں موثر اقدام نہیں کر سکا۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ امریکہ کے لئے سکورٹی کی نظر سے جو چیز خطرناک ہے وہ بین الاقوامی دہشتگردی یا داخلی خطرہ نہیں بلکہ پولیس سمیت سفید فام افراد کا اس ملک کے رنگین اور سیاہ فام شہریوں کے ساتھ تشدد آمیز رویہ ہے۔