May ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • یوکرین جنگ دوسرے بحرانوں کے نظر انداز ہونے کا سبب نہ بنے، یو ان

اقوام متحہد نے یوکرین جنگ کی وجہ سے دوسرے بحرانوں کے نظر انداز ہونے کی بابت خبردار کیا ہے۔

 پناہ گزینوں کے معاملات میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر یو ان ایچ سی آر نے یوکرین جنگ پر بین الاقوامی حلقوں کی توجہ مرکوز ہونے کی بابت خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس جنگ پر توجہ دوسرے بحرانوں کے نظر انداز ہونے کا سبب  بنے۔

یو ان ایچ سی آر کے سربراہ فیلیپو گرینڈی نے جمعرات کو یورپی یونین ڈیولپمنٹ کے وزراء کے اجلاس میں شامل ہونے سے پہلے برسلز میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں پناہ گزینی کا بحران بڑھتا رہا ہے اور جنگ یوکرین کے علاوہ بھی دوسرے بحران ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اینٹونیو گوٹیرس نے جمعرات کو غذائی سکیورٹی کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ پوری دنیا میں 43 ملکوں میں 4 کروڑ 90 لاکھ افراد شدید طور پر بھکمری کا شکار ہیں اور اس وقت یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر بھکمری نے بہت ہی خطرناک شکل اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ سے اس ملک کی برآمدات پوری طرح رک گئی ہیں۔

ٹیگس