May ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کا منکی پاکس کی صورتحال پر غور

عالمی ادارہ صحت نے اپنے ہنگامی اجلاس میں، دنیا میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے  مطابق، عالمی ادارہ صحت کا ہنگامی اجلاس یورپ میں منکی پاکس کے سو سے زآئد معاملات سامنے آنے کے بعد بلا یا گیا تھا۔

یورپ میں منکی پاکس کے سب سے زیادہ معاملات جرمنی میں سامنے آئے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ اس وقت یورپ کے آٹھ یورپی ممالک میں منکی پاکس کے معاملات سامنے آچکے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، بیلجیم ، پرتغال، اسپین اور سوئیڈن کے علاوہ امریکہ ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی منکی پاکس کے متعدد معاملات سامنے آئے ہیں ۔ صرف جمعے کے روز اسپین میں منکی پاکس کے کم سے کم چوبیس کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر دارالحکومت میڈرڈ میں ریکارڈ کئے گئے۔

انسانوں میں منکی پاکس کا پہلا کیس انیسو ستر میں سامنے آیا تھا اور اس کے بعد سن دوہزار تین میں ، امریکہ کے مختلف شہروں میں اس کا مشاہد کیا گیا ۔

منکی پاکس میں انسان کے جسم پر آبلے پڑ جاتے ہیں، بخار، سردرد، پٹھوں میں تناؤ، کمردرد اور شدید تھکاوٹ اس کی ابتدائی علامات ہیں۔

ٹیگس