May ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی صدر کی تجویز

شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ دفاع مضبوط بنانے اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کو غیرجوہری ریاست بنانے کیلئے تیار ہیں۔

سیول میں امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے صدر یون سیوک یول کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر تبادلہ خیال اور شمالی کوریا کے خلاف ڈیٹرنس کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کےبعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھلا ہے، مذاکرات بحال کیےجائیں۔ ملاقات میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرۂ کار پر بات چیت ہوئی اور شمالی کوریا سے سائبر خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اور دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ دفاع مضبوط بنانے اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر شمالی کوریا کو غیر جوہری ریاست بنانے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون اگر سنجیدہ ہیں تو ان سے ملاقات ہوسکتی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دورے پر سیول پہنچے تھے۔

ٹیگس