May ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے پر یورپی یونین کی تاکید

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اور  ویانا مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کو اہم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلی فونی گفتگو میں پابندیوں کی منسوخی کے لئے ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال اور جنگِ یوکرین کے بارے میں گفتگو کی تھی ۔

ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلئے ویانا میں آٹھویں دور کے مذاکرات 27 دسمبر 2021 کو شروع ہوئے جو مغربی و یورپی فریقوں کے غیر تعمیری کردار اور حقیقت پسندی سے گریزاں رہنے کے سبب تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔

ٹیگس