May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • سوئیڈن اور فنلینڈ جلد ہی نیٹو کی رکنیت حاصل کر لیں گے : امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ نے اعلان کیا ہے انھیں یقین ہے کہ سوئیڈن اور فنلینڈ جلد ہی نیٹو کی رکنیت حاصل کرلیں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں فنلینڈ کے وزیرخارجہ پکا ہاوسٹو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ ، نیٹو میں فنلینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ملک جلد ہی نیٹو کے اتحادی ہوں گے ۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ ، بحیرہ بالٹیک کے علاقے میں اپنی موجودگی برقرار اور بھرپور فوجی مشقیں جاری رکھے گا۔ اس پریس کانفرنس میں فنلینڈ کے وزیرخارجہ پکا ہاوسٹو نے کہا کہ فنلینڈ ، روس کے خلاف نئی پابندیاں نافذ کرنے کے لئے تیار ہے اور انرجی سمیت تمام آپشن کا جائزہ لے رہا ہے۔

فنلینڈ اور سوئیڈن نے نیٹو کے قریبی اتحادی کی حیثیت سے پندرہ مئی کو نیٹو میں شامل ہونے کے فیصلے کا اعلان کیا جس کے بعد اس موضوع نے روس اور مغرب کے درمیان نیا محاذ کھول دیا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغرب نیٹو میں فنلینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت کی حمایت کررہا ہے جبکہ روس بدستور تنیقد کرنے کے ساتھ ہی انتباہ بھی دے رہا ہے۔

ٹیگس