روس میں وزارت بحران کا قیام
May ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ملک میں وزارت بحران کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین کی جانب سے نئی وزارت کے قیام کا فرمان سرکاری ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔
فرمان میں کہا گیا ہے کہ الیگزینڈر کورنکوف سول ڈیفنس ، بحرانی حالات اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے وزیر ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق نئے وزیر کو فوری طور کام شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
وزارت بحران کے وزیر الیگزینڈر کورنکوف روسی سلامتی ایجنسیوں کے لیے کام کرتے رہے ہیں اور برسوں تک نیشنل گارڈ کے سربراہ کی حثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔