Jun ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • روس کی اسٹریٹیجک ایٹامک فورس نے مشق شروع کردی

روس کی اسٹریٹیجک ایٹامک فورس نے دارالحکومت ماسکو کے قریب خصوصی مشقیں شروع کردی ہیں۔

سحر نیوز/دنیا:روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کے ماسکو کے شمال مشرق میں واقع شہر ایوانوفو کے قریب جاری ان مشقوں میں تقریبا ایک ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل یارس اور سو لانچنگ پیڈ استعمال کئے جا رہے ہیں۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں انجام پارہی ہیں کہ جب یوکرین کے معاملے میں روس اور مغرب  کی کشیدگی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔

روس - یوکرین جھڑپوں میں شدت اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مداخلت پسندانہ اقدامات میں اضافے کے بعد، برطانیہ سمیت بعض یورپی ملکوں کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس ایٹم بم  استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی ماسکو نے ہمیشہ تردید کی ہے۔

ٹیگس