Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیاں نظر انداز، شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک آج صبح ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ بیلسٹک میزائل مشرقی سمندر سے فائر کیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل کا تجربہ جزیرہ نما کوریا اور بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے سربراہ نے مطالبہ کیا کہ شمالی کوریا فوری طور پر اس قسم کے میزائل تجربات کرنا بند کر دے۔ جاپان نے بھی اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا رواں سال 2022 میں کیا گیا یہ اٹھارواں میزائل تجربہ ہے۔

شمالی کوریا کا خیال ہے کہ واشنگٹن کی دھمکیاں اور دشمنی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور اس کے پیش نظر اسے امریکی امپریالیزم کے طویل مدت مقابلے کے لئے زیادہ سے زیادہ تیاری رکھنا چاہئے۔

ٹیگس