Jun ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • روس پر پابندیوں سے یورپی شہری متاثر ہوں گے، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر پابندیوں کے نتائج یورپی ملکوں کے عوام کو بھگتنا پڑیں گے۔


سحرنیوز/دنیا:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے مغربی ملکوں کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتائج یورپ کے عام لوگوں پر پڑیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ روس پر پابندیوں کے نتیجے میں یورپ میں افراط زر میں اضافہ ہوگا، مہنگائی بڑھے گی اور لوگوں کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوگا۔ 
سرگئی لاؤروف نے کہا کہ مغربی ممالک روس پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ اپنے خزانے سے اربوں ڈالر کی رقم یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی پر خرچ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بہت پہلے ہی یورپ کے ساتھ مذاکرات سے مایوس ہوچکے تھے اور سن دو ہزار چودہ میں پابندیوں کا آغاز ہوتے ہی ہم نے اپنی اندرونی توانائیوں پر بھروسہ کرنا شروع کردیا تھا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو دنیا کے طاقتور ترین زرعی ملک میں تبدیل کردیا ہے جبکہ پہلے بہت سی اجناس باہر سے منگانے پر مجبور تھے۔ 
واضح رہے کہ یورپی ملکوں نے جنگ یوکرین کے بعد روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کردی ہیں۔ 

ٹیگس