شمالی کوریا کو امریکہ اور جنوبی کوریا کا جواب
جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کے جواب میں آٹھ میزائل فائر کئے ہیں
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو شمالی کوریا کی جانب سے فائرکئے جانے والے میزائلوں کے جواب میں پیر کو جنوبی کوریا اور امریکہ نے اس کے مشرقی ساحلوں کی جانب آٹھ میزائل فائر کئے ۔
جنوبی کوریا کی فوج نے اعلان کیا کہ اس کارروائی کا مقصد شمالی کوریا کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر یا اس کے میزائل لانچروں کے خلاف ٹارگٹیڈ حملے کرنے کی آمادگی یا اس کی صلاحیت کا اظہار کرنا ہے
درایں اثنا ابھی حال ہی میں جنوبی کوریا اور امریکہ نے جاپان کے جزیرہ اوکیناوا کے بین الاقوامی سمندر میں تین روزہ فوجی مشقیں انجام دیں جس میں یوایس رونالڈریکں بحری بیڑے نے بھی حصہ لیا جو ایک ایٹمی بحری بیڑا ہے۔
ان فوجی مشقوں میں گائیڈڈ میزائلوں سے لیس یو ایس ایس اینٹی ایٹم بحری بیڑے ، ایجس میزائلوں سے مسلح بنفولڈ یوایس ایس بحری بیڑے اور ایندھن پہنچانے والے یوایس این ایس ہیگ ہورن بیڑے نے بھی حصہ لیا ۔
شمالی کوریا کے امور میں جنوبی کوریا ۔ جاپان اور امریکہ کے سینئر کمانڈروں نے جمعے کو طے کیا تھا کہ ان کے درمیان شمالی کوریا کے خلاف دفاعی و سیکورٹی تعاون بڑھےگا اور وہ پیویانگ کی جانب سے ممکنہ طور پر ایک ایٹمی تجربہ کئے جانے کے باے میں تشویش بڑھنے کے ساتھ ہی اس ملک کے بیلسٹک میزائلوں کے باربار تجربات کی مذمت کریں ۔
جنوبی کوریا امریکہ کا اتحادی ہے اور اس ملک میں امریکہ کے ہزاروں فوجی تعینات ہیں۔
امریکہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے اتحاد اور ان کے باہمی اختلافات کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ اگر شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے اختلافات حل ہوگئے تو جنوبی کوریا میں ان کی موجودگی کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا ۔