اسرائیل کی سب سے بڑی فرنیچر فیکٹری جل کر راکھ
Jun ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
شمالی اسرائیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں فرینیچر فیکٹری جل کر راکھ ہوگئی۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے وادی العارہ سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے بعد یہاں سب سے بڑی فرنیچر فیکٹری قائم کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ آتشزدگی کے بعد علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیئے اور فیکٹری کے اطراف کی آبادیوں کو خالی کرانا پڑا۔
صیہونی ذرائع ابلاغ، عام طور سے ایسی خبروں کو سینسر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا جاتا ہے۔
اس سے پہلے حیفا میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے میں بازان نامی آئیل ریفائنری کا ایک حصہ جل کر راکھ ہوگیا تھا۔