Jun ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۱:۰۱ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے بس ٹرمینل میں آتشزدگی

مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد کے بس ٹرمنل میں وسیع پیمانے پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

فلسطینی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں آٹھارہ بسیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ یہ بسیں شہر الناصرہ میں ایک صیہونی کمپنی کی بتائی جاتی ہیں۔ ابھی آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
صیہونی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
حال ہی میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
آتشزدگی کے ان واقعات کی خبریں ایسی حالت میں ذرائع‏ ابلاغ میں آئی ہیں کہ صیہونی حکومت نے ان خبروں کو دبانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ 

ٹیگس