روس یوکرین جنگ طویل ہوسکتی ہے، نیٹو سربراہ کا انتباہ
نیٹو سربراہ ینس اسٹولٹن برگ نے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ اگلے کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹن برگ کا جرمن اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں اس حقیقت کے لیے تیاری کرنی چاہیے کہ اس جنگ میں برسوں لگ سکتے ہیں۔
ینس اسٹولٹن برگ نے خبر دار کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ اگلے کئی برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔
نیٹو سربراہ کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے جب یورپی کمیشن کی جانب سے یوکرین کو یورپی یونین کے امیدوار کا درجہ دینے کی تجویز کے بعد روس نے یوکرین پر حملے تیز کر دیے۔
روسی حکام بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں یوکرین میں امریکہ اور یورپ کی نیابت میں لڑی جانے والی جنگ کا سامنا ہے ۔ روس پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ نیٹو کی جانب سے یوکرین کی حمایت سے روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔
امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی جنگ یوکرین میں براہ راست مداخلت سے گریز کر رہے ہیں تاہم دنیا بھر سے جنگجو، ہتھیار اور ایندھن کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔