Jun ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
  • فرانس کے صدر میکرون کی مشکلات میں اضافہ

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو دی ہے۔

 فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صدر میکرون کا اتحاد اکثریت سے محروم ہو گیا۔ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے میکرون اتحاد کو دو سو نواسی نشستیں حاصل کرنا تھیں تاہم یہ الائنس پانچ سو ستتر میں سے صرف دو سو پینتالیس سیٹیں ہی بچانے میں کامیاب ہوا۔ بائیں بازو کے اتحاد نے ایک سو پینتیس نشستیں جبکہ انتہائی دائیں بازو کی قومی ریلی نے پارلیمانی انتخابات میں اناسی سیٹیں حاصل کیں۔

 

یوں تو پارلیمنٹ میں صدر میکرون کی پارٹی بدستور سب سے بڑی پارٹی ہوگی تاہم وزارت داخلہ کے مکمل نتائج کے مطابق اس کے پاس 245 نشستیں ہیں جو 577 رکنی چیمبر میں اکثریت کے لیے درکار 289 نشستوں سے بہت کم ہیں۔

پارلیمنٹ میں اکثریت برقرار رکھنے کے لیے صدر میکرون کی پارٹی کو 289 سیٹیں درکار ہیں۔ اور اکثریت حاصل کرنے کے لیے صدر میکرون نئے اتحادیوں کے محتاج ہو گئے ہیں۔

 

واضح رہے کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں ایمانوئیل میکرون 57.80 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپریل میں دوسری بار فرانس کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

ٹیگس