Jun ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • ڈونباس میں قتل عام کے مجرموں کو سزا دیئے جانے پر روس کی تاکید

واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے نے ان مجرموں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے جنھوں ںے یوکرین میں ڈونباس کے امن پسندوں کو گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران جارحیت کا نشانہ بنایا اور انھیں مرعوب کئے رکھا نیز ان کی نسل کشی کی۔

یوکرین میں جاری جنگ کے موقع پراپنے دورہ یوکرین میں امریکہ کے وزیر قانون نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اس بات کا واضح پیغام ارسال کر رہا ہے کہ روپوش ہونے کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم اور ہمارے شرکا جرائم کے ارتکاب کے تمام ذمہ داروں کو جواب دہ بنانے کے لئے تمام طریقوں پر عمل کریں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں روس کے سفارت خانے نے ایک بیان میں امریکی وزیر قانون کے بیان کی طرف اشارہ کیا ہے جنھوں نے یوکرین میں مجرموں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت کی بات کہی ہے۔

روسی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، امریکی حکام کے اس بیان سے اتفاق رکھتا ہے کہ مجرموں کو سزائیں دیئے جانے کی ضرورت ہے اور روس مجرم نازیوں کو فرار نہیں ہونے دے گا اور جنھوں نے یوکرین میں دونباس کے امن پسندوں کو گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران جارحیت کا نشانہ بنایا اور انھیں مرعوب کئے رکھا نیز ان کی نسل کشی کی ان سب کو سزائین دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

روس کے سفارت خانے نے اپنے بیان میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرینی انتہا پسندوں کی جانب سے دونیسک کے رہائشی علاقوں پر کی جانے والی بمباری کا اعتراف کرے جہاں لوگوں کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔

روس کے سفارت خانے نے  یہ دعوی بھی کیا کہ اس علاقے میں لوگوں کے قتل عام میں مغربی ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے۔

ٹیگس