Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • نیٹو کو روسی صدر کا ایک بار پھر انتباہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فنلینڈ اور سوئیڈن میں ہتھیاروں کی تعیناتی پر نیٹو کو سخت متنبہ کیا ہے۔

انقرہ، اسٹاکہوم اور ہلسنکی کے درمیان سہ فریقی مفاہمت کے بعد نیٹو میں فنلینڈ اور سوئیڈں کی رکنیت کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئے جس کا اعلان نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کیا۔

چنانچہ روس کے صدر پوتین نے بدھ کی رات خبردار کیا ہے کہ نیٹو میں فنلینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت کے بعد اگر ان ممالک میں ہتھیار تعینات کئے گئے تو روس کی جانب سے جوابی اقدام کیا جائے گا۔

روس کی خبر رساں ایجنسی نے بھی صدر پیوٹن کے حوالے سے ماسکو اور ہلسنکی و اسٹاک ہوم کے درمیان نیٹو میں ان کی رکنیت کی بنا پر پیدا ہونے والی کشیدگی کی خبر دی ہے۔

روس کے نائـب وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے نیٹو کی توسیع علاقے میں کشیدگی بڑھںے کا باعث ہے۔ روسی ایوان صدر کرملن نے فنلینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں رکنیت پر نیٹو کو انتباہ دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ نیٹو میں فنلینڈ اور سوئیڈن کی رکنیت کے بعد اگر ان ممالک میں ہتھیار تعینات کئے گئے تو روس بھی جوابی اقدامات کرے گا۔

ٹیگس