Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ

عملے میں کمی کے باعث امریکہ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق عملے میں کمی کی وجہ سے ایک ہزارتین سو پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ چارسوسترہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔  فلائٹ کے عملے میں کمی، پروازوں کی منسوخی اور موسم نے ہوائی کمپنیوں اور مسافروں کو مشکل صورت حال سے دوچار کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں سفر کے اخراجات دوہزار بائیس میں دوہزار اکیس کے مقابلے میں دوگنا ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں ہوٹل اور پیٹرول کی قیمتوں میں دوہزار اکیس کے مقابلے میں دوہزار بائیس میں بالترتیب تیئس اورترپن فیصد کا اضافہ ہوا ہے امریکی ہوائی کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات میں بھی دوہزار اکیس کے مقابلے میں چودہ فیصد کمی آئی ہے۔

ٹیگس