Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
  • بیلا روس نے یوکرینی سرحد پر بڑی فوجی مشقیں شروع کردیں

بیلا روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔

بیلا روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین سے ملنے والے سرحدی علاقے میں انجام پانے والی فوجی مشقوں کا مقصد مسلح افواج کی دفاعی توانائیوں کا جائزہ لینا ہے۔
یوکرین کی سرحدوں سے ملنے والے گومل نامی علاقے میں بارہ جولائی سے شروع ہونےوالی یہ مشقیں تین روز تک جاری رہیں گی۔
ایک ماہ قبل بیلاروس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنی مسلح افواج کی عسکری توانائی کو بڑھانے کی غرض سے ایک تربیتی منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

ٹیگس