Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • یوکرین زاپروژیا ایٹمی بجلی گھر کے معائنے میں رکاوٹ

حکومت یوکرین عالمی معائنہ کاروں کو زاپروژیا کے ایٹمی بجلی گھر کے معائنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

 اس بات کا انکشاف زاپروژیا شہر کے ایک مقامی عہدیدار ولادیمر روگوف نے اپنے ایک پریس بیان میں کیا ہے۔ زاپروژیا کی فوجی سول کونسل کے رکن ولادیمیر روگوف کا کہنا ہے کہ حکومت یوکرین کو اس بات کا خوف لاحق ہے کہ اس بجلی گھر کی باضابطہ عالمی معائنہ کاری کی صورت میں یوکرینی ملیشیاؤں کے لیے ایٹم بم بنانے کا معاملہ سامنے آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی فوج نے زاپروژیا کے علاقے پر حملے کرنے کی کوشش بھی کی ہے جو ناکام رہی۔
 واضح رہے کہ یورپ کا سب سے بڑا ایٹمی بجلی گھر زاپروژیا میں واقع ہے جو یوکرین کو درکار ایک تہائی بجلی پیدا کرتا ہے۔ مارچ دوہزار بائیس میں روس نے اس بجلی گھر کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

 

ٹیگس