Jul ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
  • چین کا سپر سونک میزائل کا تجربہ

چین نے موٹر کی متعدد پوزیشنوں کے ساتھ اپنے پہلے ایسے سپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

چین کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے اسنا کی رپورٹ کے مطابق چینی فضائی ماہرین نے اپنے ملک کے شمال مغربی علاقے میں فیٹیان ون نامی اپنے سپر سونک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میزائل میں آر بی سی سی موٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو تیزی سے حرکت میں لانے اور پوزیشن تبدیل کرنے کا کام کرتا ہے۔ اگرچہ چین، میزائل توانائی میں پیش پیش ہونے کا دعویدار رہا ہے تاہم یہ ملک بھی، اپنے میزائل پروگرام کے بارے میں دقیق کارکردگی اور اطلاعات حاصل کرنے میں اپنے اقدامات کو روس کی مانند خفیہ رکھنے کی کوشش کر تا ہے  اور اس سلسلے میں جو معلومات باہر آتی بھی ہیں انھیں چینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ٹیگس