Jul ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۰ Asia/Tehran
  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچھال نظر آ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ہی دن پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت پانچ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ ایک سو ایک ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں تین اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا. عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل ایک سو دس اعشاریہ تینتالیس ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ٹیگس